پشاور: پشاور انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کسٹم انفورسمنٹ کے عملے نے دبئی سے پاکستان سونا سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گزشتہ روز پشاور ایئرپورٹ پر کسٹم عملہ معمول کی ڈیوٹی پر موجود تھا کہ دبئی سے پشاور آنے والی امارات ائیرلائن کی پرواز میں 2 مسافروں سے تقریباََ 25 تولے سونا برآمد کرکے موقع پر گرفتار کر لیا۔
ملزمان کو فوری طور پر کسٹم حکام نے اپنی تحویل میں لے لیا، ضبط کیے گئے سونے کی مارکیٹ میں مالیت تقریباََ 26 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے، کسٹم حکام نے کیس کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔