وبا کے باوجود لارج سکیل انڈسٹری کی شرح نمو میں 14.57 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ

جولائی 2020ء سے مئی 2021ء تک بڑی صنعتوں کی پیداوار کا اشاریہ (ایل ایس ایم) 149.07 پوائنٹ ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ مالی سال (2019-20ء) کی اسی مدت کے 130.11 پوائنٹس کے مقابلہ میں 14.57 فیصد زیادہ ہے

1175

اسلام آباد: مالی سال 2020-21ء کے پہلے 11 ماہ (جولائی تا مئی) کے دوران پاکستان کی لارج سکیل مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی شرح نمو کورونا وبا کی تباہ کاریوں کے باوجود 14.57 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مئی 2021 کے دوران مئی 2020ء کے مقابلے میں سالانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 36.84 فیصد کی شرح سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان بیورو برائے شماریات (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2020ء سے لے کر مئی 2021ء تک کی مدت میں بڑی صنعتوں کی پیداوار کا اشاریہ (ایل ایس ایم) 149.07 پوائنٹ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سے پیوستہ مالی سال (2019-20ء) کی اسی مدت کے 130.11 پوائنٹس کے مقابلہ میں 14.57 فیصد زیادہ ہے۔

پی بی ایس کے اعدادوشمار کے مطابق مئی میں ٹیکسٹائل کی صنعت میں 48.25 فیصد، خوراک، مشروبات اور تمباکو 14.45 فیصد، کوک اینڈ پٹرولیم مصنوعات 4.15 فیصد مثبت نمو ریکارڈ ی گئی۔

اسی طرح فارما سیوٹیکل انڈسٹری 15.18 فیصد، کیمیکلز 28.94 فیصد، غیر دھاتی معدنی مصنوعات 48.40 فیصد، آٹو موبائل مصنوعات 409.37 فیصد، آئرن اینڈ سٹیل 39.74 فیصد، کھادیں 13.27 فیصد اور پیپر اینڈ بورڈ کی پیداوار میں 14.77 فیصد کی بڑھوتری ہوئی۔

اس کے برعکس مئی میں الیکٹرانکس مصنوعات کی پیداوار میں 283.09 فیصد، چمڑے کی مصنوعات 64.77 فیصد، انجنئیرنگ مصنوعات 88.39 فیصد، ربڑ کی مصنوعات 25.42 فیصد اور لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار میں 126.52 فیصد منفی نمو دیکھی گئی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here