سال 2021ء: پہلی سہ ماہی میں اینگرو پولیمر کو 3 ارب 95 کروڑ روپے خالص آمدن

جنوری تا مارچ کے دوران بعد از ٹیکس آمدن میں 2047 فیصد اضافہ کے نتیجے میں کمپنی کی فی شئیر آمدن بھی 0.21 روپے کے مقابلہ میں 3.42 روپے فی شئیر تک بڑھ گئی

715

اسلام آباد: اینگرو پولیمر کیمیکلز لمیٹڈ (ای پی سی ایل) کی بعد از ٹیکس آمدنی میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی (جنوری تا مارچ) کے دوران 2047 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق جنوری تا مارچ 2020ء کے دوران اینگرو پولیمر کیمیکلز لمیٹڈ کو 19 کروڑ 30 لاکھ روپے خالص آمدن ہوئی تھی تاہم جنوری تا مارچ 2021ء کے لئے کمپنی کی بعد از ٹیکس آمدن 4 ارب 14 کروڑ 30 لاکھ روپے کی ریکارڈ سطح تک بڑھ گئی۔

اس طرح سال 2020ء کی پہلی سہ ماہی کے مقابلہ میں سال 2021ء کے ابتدائی تین ماہ کے دوران اینگرو پولیمر کیمیکلز لمیٹڈ کی خالص آمدن میں 3 ارب 95 کروڑ روپے یعنی 2046.63 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

خالص آمدن میں اضافے کے نتیجے میں کمپنی کی فی شئیر آمدن بھی 0.21 روپے کے مقابلہ میں 3.42 روپے فی شئیر تک بڑھ گئی۔

واضح رہے کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران اینگرو پولیمر کیمیکلز لمیٹڈ کے ریونیو میں 122.05 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجہ میں کمپنی کا عمومی منافع 386.81 فیصد بڑھ گیا۔

گزشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال کے پہلے تین ماہ کے دوران اینگرو پولیمر کیمیکلز لمیٹڈ کا قبل از ٹیکس منافع 2701.46 فیصد تک بڑھ گیا جس کے نتیجہ میں کمپنی کی بعد از ٹیکس آمدنی مین 2047 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اینگرو پولیمر کی فی شئیر آمدن میں گزشتہ 14 سالوں کے دوران اتار چڑھاﺅ ریکارڈ کیا گیا، اس دوران کمپنی کو سب سے زیادہ 6.21 روپے فی شئیر آمدنی سال 2018ء اور 2020ء میں حاصل ہوئی تھی جبکہ سب سے زیادہ 1.53 روپے فی شئیر خسارہ سال 2014ء میں ہوا تھا تاہم سال 2016ء تا 2020ء کے دوران کمپنی نے مسلسل پانچ سال کے دوران فی شئیر منافع ہی کمایا ہے۔

سال 2007ء کے لئے اینگرو پولیمر کیمیکلز لمیٹڈ کو 1.64 روپے فی شئیر آمدن ہوئی تھی جو سال 2008ء میں 0.68 روپے تک کم ہو گئی اور سال 2009ء کے دوران کمپنی کو 0.42 روپے فی شئیر خسارہ کا سامنا کرنا پڑا۔

رپورٹ کے مطابق سال 2010ء کے دوران اینگرو پولیمر کیمیکلز کا فی شئیر خسارہ 1.29 روپے جبکہ 2011ء میں 1.10 روپے فی شئیر خسارہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ سال 2012 میں کمپنی کو 0.07 روپے اور سال 2013ء کے لئے 1.08 روپے فی شئیر آمدن ہوئی تھی۔

جس کے بعد سال 2014ء اور سال 2015ء کے دوران کمپنی کو بالترتیب 1.53 روپے اور 0.98 روپے فی شئیر خسارہ برداشت کرنا پڑا۔ سال 2016ء کے دوران اینگرو پولیمر کیمیکلز لمیٹڈ کو 0.99 روپے فی شئیر آمدن ہوئی اور سال 2017ء میں کمپنی کی فی شئیر آمدن 2.93 روپے تک بڑھ گئی۔

سال 2018ء کے دوران کمپنی کی فی شئیر آمدن 6.21 روپے کی ریکارڈ سطح تک بڑھ گئی تاہم سال 2019ء کے دوران کمپنی کی فی شئیر آمدنی 4.07 روپے تک کمی ہونے کے بعد گزشتہ سال 2020ء کے دوران دوبارہ 6.21 روپے فی شئیر تک پہنچ گئی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here