فیس بک نے ’بلیٹن‘ کے نام سے اپنا نیوز پلیٹ فارم متعارف کرا دیا

789

واشنگٹن: سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک نے باضابطہ طور پر اپنا نیوز پلیٹ فارم ’بلیٹن‘ متعارف کروانے کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فیس بک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مارک زکر برگ نے ایک حالیہ کانفرنس میں اعلان کیا کہ آزاد مصنفین (فری لانسرز) کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جو اپنے قارئین کے ساتھ براہ راست رابطوں کے ذریعے رقم کما رہے ہیں اور اپنا کاروبار چلا رہے ہیں، اسی پہلو کو مدنظر رکھتے ہوے فیس بک اپنا نیوز پلیٹ فارم بلیٹن کے نام سے لانچ کر رہی ہے۔

مارک زکر برگ نے بتایا کہ یہ پلیٹ فارم آزاد مصنفین کے لئے خاص طور پر فائدہ مند ثابت ہو گا اور فیس بک ایسے تمام مصنفین کو ادائیگی کرے گا جو اس پلیٹ فارم کا حصہ ہوں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بلیٹن نامی اس سروس کو شروع کرنے کے لئے فیس بک نے کھیلوں، تفریح، سائنس اور صحت سمیت مختلف شعبوں کے درجنوں لکھاریوں کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔

بلیٹن کے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کرنے کے لئے صارفین کو فیس بک اکائونٹ کی ضرورت نہیں ہو گی تاہم بلیٹن کا ایک علیحدہ پلیٹ فارم ہو گا اور اسے فیس بک میں ضم نہیں کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here