ہری پور: وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے ہری پور میں مشروبات بنانے والی ترک ملٹی نیشنل کمپنی سی سی آئی کے صنعتی یونٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
یہ بوٹلنگ پلانٹ 29 ایکڑ رقبے پر مشتمل ہے جس کے قیام سے ابتدائی طور پر 50 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری اور 700 سے زائد روزگار کے مواقع متوقع ہیں۔ سی سی آئی کمپنی کا یہ پلانٹ پاکستان میں ساتواں جبکہ خیبرپختونخوا میں پہلا پلانٹ ہے۔
وزیراعلی نے حطار سپیشل اکنامک زون میں نئے سٹیل پلانٹ کا بھی افتتاح کیا جس پر ابتدائی طور پر 50 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ 20 ایکڑ رقبے پر محیط اس پلانٹ کی سالانہ پیداواری صلاحیت پانچ لاکھ ٹن ہے۔
International investment in Khyber Pakhtunkhwa🏭
CCI Pakistan (Coca-Cola Beverages Pakistan Ltd) Greenfield botteling production plant groundbreaking performed in Haripur by CM KP @IMMahmoodKhan and Turkish Ambassador
• $50 Million investment
• 700+ direct & indirect jobs
🇵🇰🇹🇷 pic.twitter.com/LY0jVm0neI— PTI (@PTIofficial) June 30, 2021
وزیراعلی محمود خان نے گزشتہ روز ضلع ہری پور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مذکورہ دونوں منصوبوں کا باضابطہ افتتاح کیا، صوبائی وزراء تیمور سلیم جھگڑا، اکبر ایوب خان، وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی عبدالکریم اور پاکستان میں ترکی کے سفیر احسان مصطفی یورداکل کے علاوہ سی سی آئی پاکستان کی انتظامیہ اور محکمہ صنعت کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پرموجود تھے۔
یہ بھی پڑھیے:
خیبرپختونخوا: ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کیلئے 14 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز مختص
خیبرپختونخوا : کرپشن کے خاتمے کیلئے گندم کے ترسیلی نظام کو ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ
خیبرپختونخوا: سپیشل اکنامک زونز اتھارٹی کیلئے ایس اوپیز منظور، مہمند ماربل سٹی کے قیام کا فیصلہ
وزیراعلی خیبرپختونخوا نے منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبے میں ترک سرمایہ کاری کی شروعات کو خوش آئند قرار دیا، انہوں نے کہا کہ یہ سرمایہ کاری مزید انویسٹمنٹ کیلئے بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہو گی۔
It was a pleasure to attend the groundbreaking ceremony of CCI Pakistan’s 7th production plant held in #Haripur with Chief Minister Khyber-Pakhtunhwa @IMMahmoodKhan and General Manager @CocaColaIcecek Pakistan Ahmet Ertin and other distinguished guests. pic.twitter.com/Haaz4OgV9Q
— 🇹🇷 Mustafa Yurdakul /مصطفی (@Mustafa_MFA) June 30, 2021
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں غیر ملکی اور نجی شعبے کی سرمایہ کاری کیلئے ماحول سازگار ہے، صوبائی حکومت سرمایہ کاروں کو ٹیکسوں میں چھوٹ سمیت دیگر سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ مقامی صنعتوں کو سستی بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ سرمایہ کاروں کو ون ونڈو کے تحت سہولیات کی فراہمی صوبائی حکومت کی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اہم اقدام ہے۔
محمود خان نے کہا کہ صنعت کے علاوہ سیاحت اور توانائی کے شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کے زبردست مواقع موجود ہیں۔ صوبائی حکومت نے ان تمام شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دے کر صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا @IMMahmoodKhan کا حطار اسپیشل اکنامک زون کا دورہ۔
وزیر اعلی نے اکنامک زون میں نئے اسٹیل پلانٹ کا افتتاح کیا۔
اس منصوبے پر ابتدائی طور پر 50 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ #KPKUpdates pic.twitter.com/lKf9pDbQ0W
— KPK Updates (@KPKUpdates) June 30, 2021
انہوں نے کہا کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں متعدد اکنامک زونز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے اور ان اکنامک زونز کو ایک دوسرے سے منسلک کرنے اور تجارتی و صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے سڑکوں کے متعدد منصوبوں پر پیشرفت جاری ہے جن میں سوات موٹروے فیز ٹو، پشاور سے ڈی آئی خان موٹروے ، دیر ایکسپریس وے اور شندور۔ چترال روڈ بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے صوبے میں بیمار صنعتوں کی بحالی اور نئی صنعتوں کے قیام پر خصوصی توجہ دی ہے۔ غیر ملکی کمپنیوں کی طرف سے صوبے میں سرمایہ کار ی کا بڑھتا ہوا رجحان صوبائی حکومت کی کامیاب پالیسیوں کا ثمر ہے۔
حطار سپیشل اکنامک زون کا خصوصی تذکرہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ یہ اکنامک زون اپنے محل و قوع کے لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس کی اسی اہمیت کے پیش نظر اس کو مزید وسعت دی جا رہی ہے، بہت جلد اس کے فیز ٹو کا بھی افتتاح کیا جائے