پاکستان اور جاپان کا دفاعی و سیکورٹی تعاون اور باہمی افہام و تفہیم کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

پاکستان جاپان سیکورٹی مذاکرات کے آٹھویں دور مذاکرات سیاسی-فوجی بات چیت اور فوجی-فوجی بات چیت کے دو مراحل پر مشتمل تھے

944

اسلام آباد: پاکستان اور جاپان نے دفاعی اور سیکورٹی تعاون اور باہمی افہام و تفہیم کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان جاپان سیکورٹی مذاکرات کا آٹھواں مرحلہ گزشتہ روز آن لائن منعقد ہوا۔ مذاکرات سیاسی ملٹری بات چیت اور ملٹری ٹو ملٹری بات چیت کے دو مراحل پر مشتمل تھے۔

سیاسی ملٹری بات چیت میں پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری (ایشیا پیسفک) زاہد حفیظ چوہدری جبکہ جاپانی وفد کی قیادت ڈائریکٹر جنرل جنوب مشرقی اور جنوب مغربی ایشیائی امور کوبا یاشی کر رہے تھے۔

بعد ازاں ملٹری ٹو ملٹری مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری وزارت دفاع ریئر ایڈمرل مرزا فواد امین بیگ جبکہ جاپانی وفد کی قیادت ڈائریکٹر جنرل برائے بین الاقوامی امور وزارت دفاع جاپان کر رہے تھے۔

فریقین نے سیکورٹی پالیسیوں سمیت علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ کیا۔ پاکستان اور جاپان میں سیکورٹی کی صورت حال کو بھی زیر بحث لایا گیا۔

ایڈیشنل سیکریٹری زاہد حفیظ چوہدری نے جاپانی وفد کو پاکستان کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بریف اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کیا۔

زاہد حفیظ چوہدری نے جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام کے لئے نمایاں تنازعات کو بین الاقوامی قوانین اور اقوامی متحدہ سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق پُر امن طریقے سے حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here