اٹلی کے سفارت خانہ سے ویزہ سٹکرز چوری، تحقیقات  شروع

829

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں اٹلی کے سفارت خانہ کے ویزہ لاکر روم سے ایک ہزار شینجن ویزہ سٹکرز چوری ہو گئے۔

پاکستان میں اٹلی کے سفیر نے وزارت خارجہ اور ایف آئی اے کو واقعہ سے آگاہ کرتے ہوئے تحقیقات کی استدعا کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے اسلام آباد میں اٹلی کے سفارت خانہ سے شینجن ویزا سٹکرز کی چوری سے متعلق مناسب اقدامات کیلئے متعلقہ محکموں کے ساتھ معلومات شیئر کی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ فارن ڈپلومیٹک مشن کی جانب سے وزارت خارجہ امور کی ویزا سٹیکرز چوری کی رپورٹ موصول ہوئی ہے جس کے فوری بعد مناسب اقدامات کی غرض سے متعلقہ محکموں کیساتھ معلومات شیئر کر دی گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق وزارت خارجہ امور نے اٹلی کے سفارت خانہ کے لاکر روم سے ویزا سٹکرز کی چوری پر وزارت داخلہ اور ایف آئی اے سے استدعا کی ہے کہ ملک بھر کے تمام ائیرپورٹس پر چوری شدہ ویزا سٹکرز پر سفر کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here