روشن ڈیجیٹل اکائونٹ کا اہم سنگ عبور، ترسیلات زر ڈیڑھ ارب ڈالر سے متجاوز

925

اسلام آباد: سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کیلئے متعارف کرائے گئے روشن ڈیجیٹل اکائونٹ میں جمع کرائی گئی ترسیلات زر کا حجم ڈیڑھ ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔

جمعہ کو روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں رقوم ڈیڑھ ارب ڈالر سے بڑھ گئیں جبکہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں سرمایہ کاری ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے۔

اس حوالے سے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سٹیٹ بینک سے خوشخبری ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے مزید سنگ میل عبور کر لیے ہیں اور جمع کرائی جانے والی رقوم ڈیڑھ ارب ڈالر سے بڑھ گئی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اکاؤنٹس اور ڈیپازٹس نے 2 ماہ قبل کے ایک ارب ڈالر کے ایونٹ کے بعد سے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔

وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں جمع ہو نے والی رقوم کی ماہانہ تفصیلات بھی شیئر کی ہیں، جن کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں ستمبر 2020 میں 60 لاکھ ڈالر جمع ہوئے جو اکتوبر میں 4 کروڑ 20 لاکھ، نومبر میں 11 کروڑ ڈالر، دسمبر میں 25 کروڑ ڈالر جع ہو گئے۔

جنوری 2021 میں 41 کروڑ 80 لاکھ ڈالر، فروری میں 59 کروڑ 40 لاکھ ڈالر، مارچ میں 80 کروڑ 60 لاکھ ڈالر، اپریل میں ایک ارب پانچ کروڑ 50 لاکھ ڈالر، مئی میں ایک ارب 26 کروڑ 10 لاکھ ڈالر اور 25 جون تک ایک ارب 50 کروڑ 30 لاکھ ڈالر جمع ہو گئے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here