جاز کو ٹیلی کام کی تاریخ میں سب سے بڑا قرض کیوں حاصل کرنا پڑا؟

حبیب بینک کی زیرقیادت بینکاری کنسورشیم سے 50 ارب کے سنڈیکیٹ قرض کی سہولت 10 سالوں پر محیط ہو گی جسے کمپنی فور جی نیٹ ورک کے فروغ اور ٹیکنالوجی اَپ گریڈیشن کے لئے استعمال کرے گی

1202

اسلام آباد: ٹیلی کام سہولیات فراہم کرنے والی کمپنی جاز نے حبیب بینک لمیٹڈ کے زیر قیادت بینکاری کنسورشیم سے 50 ارب روپے کے سنڈیکیٹ قرضہ کی سہولت حاصل کر لی ہے۔

دس سال پر مبنی قرض کی یہ سہولت کمپنی کے فور جی نیٹ ورک رول آئوٹ کے فروغ اور ٹیکنالوجی اَپ گریڈیشن کے لئے استعمال کی جائے گی۔ رقم اور مدت کے لحاظ سے ٹیلی کام کے شعبہ میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی سہولت ہے۔

بینکاری کنسورشیم کے سرمایہ کاری معاون اور انتظامی معاملات کے ذمہ دار حبیب بینک نے اَس سہولت کا مکمل بندوبست کیا ہے جبکہ یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ، نیشنل بینک آف پاکستان، مسلم کمرشل بینک، بینک الفلاح، الائیڈ بینک لمیٹڈ، عسکری بینک لمیٹڈ، بینک آف پنجاب، میزان بینک لمیٹڈ اور فیصل بینک لمیٹڈ اس ڈیل کی تکمیل میں بطور مشیر شامل ہیں۔

ملک بھر میں 6 کروڑ 90 لاکھ (69 ملین) سے زیادہ سبسکرائبرز اور 2 کروڑ 80 لاکھ  (28 ملین) سے زائد فور جی صارفین کے ساتھ جاز پاکستان میں ڈیجیٹل سروسز فراہمی کی سب سے بڑی کمپنی ہے۔

دو سال کی مدت میں کمپنی نے فور جی انفراسٹرکچر پر 46 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ حال ہی میں پاکستان کریڈٹ ریٹنگنگ ایجنسی لمیٹڈ (PACRA) نے مستحکم آئوٹ لک کے ساتھ جاز کی طویل المدتی درجہ بندی کو AA میں اَپ گریڈ کیا ہے جو انڈسٹری میں کمپنی کی مضبوط مالیاتی گہرائی کی عکاسی کرتا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here