پنجاب کی 8 جامعات میں چپ ڈیزائن سینٹرز کے قیام کی منظوری

554

اسلام آباد: حکومت پنجاب نے صوبے کی 8 جامعات میں 41.75 ملین روپے کی لاگت سے چپ ڈیزائن سینٹرز کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔

وائس چانسلر اسلامیہ یورنیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے چپ ڈیزائن سنیٹر کے قیام کے لیے اسلامیہ یونیورسٹی کو ترجیح دینے پر صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی خصوصی توجہ کی بدولت رواں سال یونیورسٹی میں چپ ڈیزائن سینٹر قائم ہو جائے گا، اس منصوبے سے چپ ڈیزائن سے متعلق انڈرگریجویٹ اور گریجویٹ لیول کے کورسز کا آغاز کیا جائے گا۔

ڈاکٹر اطہر محبوب نے کہا کہ ان کورسز کی مدد سے طلبا و طالبات کمرشل گریڈ، آئی سی اینڈ ڈیزائن اور ان کی ویری فیکیشن ٹول سے متعلق تربیت حاصل کریں گے۔ تربیت کے بعد طلبا ملکی اور غیر ملکی آئی ٹی مارکیٹ میں کام کے لیے تیار ہوں گے اور انہیں بآسانی روز گار میسر آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اِنٹی گرٹیڈ سرکٹ چپ ٹیکنالوجی نے کیمپوٹر اور الیکٹرونکس کی دنیا میں انقلاب برپا کر دیا ہے اور اس کی مدد سے بڑی سے بڑی انفارمیشن باآسانی سٹور ہو جاتی ہے۔ جامعات میں ان سینٹر کے قیام سے پاکستان اس ٹیکنالوجی میں عالمی سطح پر خصوصاََ الیکٹرونکس میں نمایاں مقام حاصل کرے گا۔

وائس چانسلر نے مزید کہا کہ الیکٹرونکس انڈسٹری اور نینو ٹیکنالوجی میں عالمی سطح پر ایک بہتر مقام حاصل کرنے میں حکومت پنجاب کے اس اقدام سے بہت مد د ملے گی اور پاکستانی انجینئرز بہترین ٹیکنالوجی سے لیس ہوکر نہ صرف ملکی بلکہ عالمی مارکیٹ میں نام پیدا کر سکیں گے اور اس کی مدد سے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ اور انڈسٹری کو مدد بھی ملے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here