سیلز ٹیکس کی عدم ادائیگی پر جوتے بنانے والے تین یونٹس کے خلاف ایف بی آر کی کارروائی

734

اسلام آباد: فیڈرل بور ڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس کی عدم ادائیگی پر لاہور میں پلاسٹک کے جوتے بنانے والے تین یونٹس کے خلاف کارروائی کی ہے۔

یہ کارروائی ایف بی آر کے ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن اِن لینڈ ریونیو لاہور کی طرف سے سیلز ٹیکس 1990ء کی شق 38 اور 40 کے تحت کی گئی۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق پلاسٹک کے جوتوں کی فروخت پر سیلز ٹیکس عائد ہوتا ہے اور ان کے بنانے پر بجلی کی بھاری کھپت ہوتی ہے مگر کاغذات کی جانچ پڑتال پر معلوم ہوا کہ مذکورہ یونٹس نے ابھی تک سیلز ٹیکس میں رجسٹریشن کی ہے اور نہ ہی ٹیکس ادا کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق تینوں یونٹس کی تلاشی پر کافی متعلقہ ریکارڈ برآمد ہوا جس پر جانچ پڑتال اور تفتیش جاری ہے، ڈائریکٹوریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن اِن لینڈ ریونیو ٹیکس فراڈ کا سراغ لگانے اور سیلز ٹیکس ریونیو کی چوری کا تدارک کرنے کیلئے آئندہ بھی اس طرح کی کاروائیاں جاری رکھے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here