چین میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 35.4 فیصد اضافہ، حجم 481 ارب یوان رہا

سروسز انڈسٹری میں بیرونی سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت 381.9 ارب یوان رہی، ہائی ٹیک صنعتوں میں سرمایہ کاری میں 34.6 فیصد، ہائی ٹیک سروس انڈسٹریز میں 37.6 فیصد اور ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ کے شعبے میں 25 فیصد کا اضافہ ہوا، چینی وزارت تجارت

525

بیجنگ: چین کی وزارت تجارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال 2021ء کے جنوری سے مئی تک ملک میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں سالانہ بنیادوں پر 35.4 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت 481 ارب یوان (75.3 ارب ڈالر) رہی ہے۔

چینی وزارت تجارت کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری سے مئی 2021ء تک بیرونی سرمائے سے چلنے والے 18 ہزار 497 نئے ادارے قائم کیے گئے ہیں اور ایسے اداروں کے قیام میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 48.6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

جنوری سے مئی 2021ء کے دوران ملک بھر میں سروسز سیکٹر میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت 381.9 ارب یوان رہی جس میں سالانہ اضافے کا تناسب 41.6 فیصد ہے۔

ہائی ٹیک صنعتوں میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 34.6 فیصد کا اضافہ ہوا جس میں ہائی ٹیک سروس انڈسٹریز میں 37.6 فیصد کا اضافہ ہوا اور ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ کی صنعتوں میں 25 فیصد کا اضافہ ہوا۔

اسی طرح بیلٹ اینڈ روڈ ممالک، آسیان اور یورپی یونین کی حقیقی سرمایہ کاری میں سالانہ بنیادوں پر بالترتیب 54.1 فیصد، 56 فیصد اور 16.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ علاقائی نقطہ نظر سے چین کے مشرقی، وسطی اور مغربی علاقوں میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں بالترتیب 37 فیصد، 36 فیصد اور 10.4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here