پاکستان انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی گورننگ باڈی کا باضابطہ رکن منتخب

180

اسلام آباد: پاکستان عالمی ادارہ محنت (آئی ایل او) کی گورننگ باڈی (جی بی) کا باضابطہ رکن منتخب ہو گیا۔

سوموار کو جنیوا میں بین الاقوامی لیبر کانفرنس کے 109ویں اجلاس کے دوران گورننگ باڈی کے انتخابات ہوئے جس میں پاکستان 24-2021 کی مدت کیلئے ایشیاء پیسیفک گروپ سے چار نومنتخب ارکان میں شامل ہو گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گورننگ باڈی آئی ایل او کا ایک اہم پالیسی اور فیصلہ ساز ادارہ ہے جو 56 باقاعدہ ممبروں (28 حکومتوں، 14 آجروں اور 14 کارکنوں) پر مشتمل ہے۔ 1947ء میں تنظیم میں شمولیت کے بعد سے پاکستان سات بار آئی ایل او کی اس ایگزیکٹو باڈی کا باقاعدہ رکن رہا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ انتخاب بین الاقوامی برادری کی طرف سے پاکستان کی مضبوط قیادت پر اعتماد کا مظہر ہے، پاکستان گورننگ باڈی کے ممبران اور دیگر اتحادیوں کے ساتھ مل کر معاشی بحالی، پیداواری صلاحیت اور روزگار میں اضافے کیلئے کام کرے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here