رواں مالی سال کے دوران بڑے پیمانے کی صنعتوں کی شرح نمو 8.9 فیصد رہی

736

اسلام آباد: موجودہ حکومت کی طرف سے صنعتی شعبہ کی ترقی اور بہتری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے باعث رواں مالی سال 21-2020ء کے دوران بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ (ایل ایس ایم) کی شرح نمو 8.9 فیصد رہی۔

اقتصادی سروے کے مطابق جولائی تا مارچ 21-2020 ء کے دوران بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ (ایل ایس ایم) کی شرح نمو میں 8.9 فیصد اضافہ ہوا، صنعت سے متعلق اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ غیردھاتی معدنی مصنوعات میں سب سے زیادہ ترقی 24.3 فیصد کی شرح سے ہوئی۔

اسی طرح آٹو موبائلز کی مینوفیکچرنگ میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 23.4 فیصد، کوک اور پٹرولیم مصنوعات میں 12.7 فیصد، دوا سازی 12.6 فیصد، خوراک و مشروبات اور تمباکو میں 11.73 فیصد، ٹیکسٹائل کی شرح نمو میں 5.9 فیصد، کیمیکلز کے شعبے میں 11.7 فیصد، کھاد 5.7 فیصد، لوہا اور فولاد سازی کی مصنوعات میں 1.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رواں مالی سال کے دوران جن شعبوں میں منفی نمو ریکارڈ کی گئی، ان میں لکڑی کی مصنوعات میں 45.8 فیصد، چمڑے کی مصنوعات 38.3 فیصد، انجینئرنگ مصنوعات 25.5 فیصد، الیکٹرانکس 20.8 فیصد، ربڑ کی مصنوعات 12.9 فیصد جبکہ کاغذ اور بورڈ میں 0.6 فیصد کمی رہی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق کان کنی اور سنگ کنی کے شعبے میں جولائی تا مارچ مالی سال 21-2020ء کے دوران 6.49 فیصد کمی ہوئی جبکہ پچھلے سال یہ شرح منفی 8.28 فیصد تھی۔

کوئلہ، قدرتی گیس اور خام تیل میں بالتریب 5.97، 4.70 اور 6.72 فیصد کمی واقع ہوئی تاہم چند معدنیات کی نمو زیر جائزہ عرصہ میں مثبت رہی جیسے کرومائیٹ 28.8 فیصد، میگنی سائٹ 6.17 فیصد، پہاڑی نمک 5.44 فیصد اور خام لوہا 26.23 فیصد ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here