بھار ت میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

630

نئی دہلی: بھارت میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ایک بار پھر نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق چار بڑے شہروں میں پٹرول 25 پیسے اور ڈیزل 27 پیسے مہنگا ہو گیا۔ آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق بدھ کو دارالحکومت نئی دہلی میں پٹرول کی قیمت 25 پیسے اضافے کے ساتھ 95.56 روپے اور ڈیزل کی قیمت 25 پیسے اضافے کے ساتھ 86.47 روپے فی لٹر ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ ماہ 4 مئی سے اب تک 21 دن میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اس دوران نئی دہلی میں پٹرول 5.16 روپے اور ڈیزل 5.74 روپے مہنگا ہو چکا ہے۔

ممبئی میں پٹرول 24 پیسے مہنگا ہو کر 101.76 روپے، چنئی میں 23 پیسے اضافے کے ساتھ 96.94  روپے اور کلکتہ میں 24 پیسے بڑھ کر 95.52 روپے فی لٹر ہو گیا۔

ممبئی میں ڈیزل 27 پیسے، چنئی میں 23 پیسے اور کولکتہ میں 25 پیسے مہنگا ہوا۔ ممبئی میں ایک لٹر ڈیزل کی قیمت 93.85 روپے، کلکتہ میں 89.32 روپے اور چنئی میں 91.15 روپے ہو گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here