ہانگ کانگ: کار پارک کرنے کی جگہ 20 کروڑ روپے میں فروخت

706

ہانگ کانگ: ہانگ کانگ میں لگژری اپارٹمنٹ کمپلیکس میں ایک کار کی پارکنگ کیلئے جگہ ریکارڈ 20 کروڑ روپے (1.3 ملین ڈالر) میں فروخت کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 12.5 مربع میٹر یعنی کہ 135 مربع فٹ جگہ اونچی چوٹی پر واقع ہے، یہ جگہ آباد ہونے کے ساتھ ہی امیر ترین افراد کی توجہ کا مرکز بنی رہی ہے۔

یہ دنیا کی سب سے مہنگی ترین پراپرٹی میں شامل ہے جہاں سے لوگ وکٹوریہ ہاربر کے قدرتی نظاروں اور پہاڑی چوٹیوں سے بھرپور لطف اندوز ہوتے ہیں۔ یہ علاقہ دنیا کی سب سے مہنگی پراپرٹی میں بھی شمار ہوتا ہے۔

ہانگ کانگ میں جہاں کئی شہری گھروں پر کروڑوں ڈالر خرچ کرنے کو تیار ہیں وہاں کئی ایسے بھی ہیں جو کرائے پر چھوٹے فلیٹ تک لینے سے قاصر ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here