اسلام آباد: زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 27 کروڑ 82 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق 28 مئی 2021ء کے اختتام پر زرمبادلہ کے ذخائرکا مجموعی حجم 23 ارب 29 کروڑ 41 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتہ کے اختتام کے مقابلہ میں 27 کروڑ 82 لاکھ ڈالر زائد ہے۔
پیوستہ ہفتہ کے اختتام پر زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 23 ارب ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 16 ارب 13 کروڑ 30 لاکھ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم سات ارب 16 کروڑ ڈالر ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔