’پاکستانی مصنوعات اب امریکی ریٹیل کمپنی ’کروگر‘ میں بھی دستیاب ہوں گی‘

750

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ معروف امریکی کمپنی کروگر (Kroger) میں پاکستانی فوڈ مصنوعات دستیاب ہوں گی۔

ایک ٹویٹ میں رزاق دائود نے کہا کہ پاکستانی مصنوعات پر اعتماد کرنے پر کروگر کمپنی کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ برآمدات کو بڑھانے کے لئے اپنی مصنوعات کو مزید بہتر کرنا ہو گا۔ ہماری مقامی مصنوعات ابھی تک عالمی مارکیٹ میں پہچان نہیں رکھتیں، برآمد کنندگان کو اپنی مصنوعات کو عالمی معیار کے مطابق کرنا ہو گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here