‘کویت نے دس سال بعد پاکستانیوں کیلئے ورک ویزا کا اجراء شروع کر دیا’

558

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کویت نے دس سال بعد پاکستان کیلئے ورک ویزا کا اجراء شروع کر دیا ہے۔

منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اچھی خبروں کا سلسلہ جاری ہے، کویت نے دس سال بعد پاکستان کیلئے ورک ویزا کا اجراء شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا فرنٹ پر پاکستان کی ریکوری نے دنیا کو حیران کر دیا ہے، بھارت سمیت خطے کے کئی ممالک اس موذی مرض سے نبرد آزما ہیں، کراچی کے علاوہ پورے ملک میں کورونا کی شرح چار فیصد سے بھی کم ہو گئی ہے۔

وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ‏بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف ملے گا، مہنگائی میں اضافہ تو ہوا ہے لیکن قوت خرید میں اضافہ بھی اسی شرح سے ہو رہا ہے جو خوش آئند ہے۔ امید ہے اگلے دو سالوں میں عمران خان کی قیادت میں ملک منزل کے قریب ہو گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here