پٹرولیم گروپ کی مجموعی درآمدات میں 8 فیصد کمی، 78 کروڑ ڈالر کی بچت ہوئی

گزشتہ مالی سال 2019-20ء کے دس ماہ (جولائی تا اپریل) میں پٹرولیم گروپ کی درآمدات کا حجم 9 ارب 48 کروڑ 9 لاکھ 54 ہزار ڈالر رہا تھا تاہم رواں مالی سال کی اسی مدت میں پٹرولیم گروپ کی درآمدات 8 ارب 69 کروڑ 78 لاکھ 22 ہزار ڈالر تک کم ہو گئیں

943
KSA extends $1.2b deferred oil payment facility till Feb 2024

اسلام آباد: پٹرولیم گروپ کی مجموعی درآمدات رواں مالی سال میں 8.25 فیصد کم ہو گئیں جس سے 78 کروڑ 31 لاکھ 32 ہزار ڈالر کے زرمبادلہ کی بچت ہوئی۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال 2019-20ء کے دس ماہ (جولائی تا اپریل) کے دوران پٹرولیم گروپ کی درآمدات کا حجم 9 ارب 48 کروڑ 9 لاکھ 54 ہزار ڈالر رہا تھا تاہم رواں مالی سال کی اسی مدت میں پٹرولیم گروپ کی درآمدات 8 ارب 69 کروڑ 78 لاکھ 22 ہزار ڈالر تک کم ہو گئیں۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے دس مہینوں میں پٹرولیم گروپ کی قومی درآمدات میں 8 فیصد سے زیادہ کمی کے نتیجہ میں 78 کروڑ 31 لاکھ 32 ہزار ڈالر کے زرمبادلہ کی بچت ہوئی۔

پی بی ایس کے مطابق اس دوران پٹرولیم مصنوعات (پٹرول، ڈیزل وغیرہ) کی درآمدات 10.27 فیصد کمی سے 4 ارب 30 کروڑ 83 لاکھ 2 ہزار ڈالر کے مقابلہ میں 3 ارب 86 کروڑ 57 لاکھ 66 ہزار ڈالر کی سطح تک کم ہوئی ہیں۔

ادارہ برائے شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دس مہینوں کے دوران قدرتی مائع گیس (ایل این جی) کی قومی درآمدات کا حجم دو ارب 2 کروڑ 62 لاکھ 52 ہزار ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران درآمدات کی مالیت دو ارب 38 کروڑ 86 لاکھ 55 ہزار ڈالر رہی تھی۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران ایل این جی کی قومی درآمدات میں 36 کروڑ 24 لاکھ 3 ہزار ڈالر یعنی 15.17 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here