ایف بی آر کی کارروائیاں، لاکھوں روپے مالیت کی غیرقانونی سگریٹ ضبط

688

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے اِن لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک نے ملک بھر میں غیر قانونی، جعلی اور نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹس کے خلاف آپریشنز تیز کر دیئے ہیں۔

اس سلسلے میں اِن لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک کے ڈائریکٹوریٹ آف آئی اینڈ آئی آئی آر فیصل آباد یونٹ نے سمن آباد میں چھاپے کے دوران 20 لاکھ غیرقانونی سگریٹ کے 201 کارٹن ضبط کر لیے، مقامی برانڈز گولڈ مارک، کرکٹ، گریس وغیرہ کے ضبط شدہ سگریٹس ڈائریکٹوریٹ کے وئیرہائوس میں منتقل کر دیے گئے۔

ایک اور آپریشن میں ڈائریکٹوریٹ آف آئی اینڈ آئی، آئی آر کراچی نے گاڑی کی تلاشی کے دوران غیرقانونی سگریٹس کے 119 کارٹن، جن میں 9 لاکھ سے زائد سگریٹس تھے’ کو ضبط کر لیا جن کی مالیت 60 لاکھ روپے تک ہے۔ اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اسی طرح ڈائریکٹوریٹ آف آئی اینڈ آئی، آئی آر حیدرآباد کی ٹیم نے ٹنڈو آدم خان میں واقع ٹرانسپورٹ کمپنی کے گودام پر چھاپہ مار کر غیر قانونی سگریٹس کے 121 کارٹن برآمد کر لئے جن میں 12 لاکھ سے زائد سگریٹس تھے، ڈیوٹی اور ٹیکسز کی ادائیگی سے متعلقہ کاغذات نہ ہونے کی بنا پر تمام کارٹن ضبط کر لئے گئے، چوری شدہ ڈیوٹی اور ٹیکسز 26 لاکھ 34 ہزار روپے تک ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here