برسلز: یورپی یونین نے کووڈ-19 سے بچائو کی ویکسین تیار کرنے والی کمپنی آسٹرا زینیکا کی طرف سے طے شدہ معاہدے کے برعکس دیگر ممالک کو ویکسین کی فراہمی میں اولیت دینے کے خلاف یورپی عدالت میں کیس دائر کر دیا۔
یورپی بلاک نے اس برطانوی سویڈش کمپنی پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے برطانیہ اور دیگر ممالک کو ویکسین کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے یورپی یونین کو ویکسین کی فراہمی میں تاخیر کی۔
معاہدے کے تحت آسٹرا زینیکا کو 2021ء کے دوران 30 کروڑ ملین خوراکیں فراہم کرنا تھیں جن میں 10 کروڑ کا اضافہ بھی ممکن ہے تاہم سال کی پہلی سہ ماہی میں صرف تین کروڑ خوراکیں ہی فراہم کی گئیں۔