ایمیزون نے جیمز بانڈ کی فلمیں بنانے والا 124 سال پرانا سٹوڈیو 8 ارب ڈالر میں خرید لیا

ایم جی ایم فلم سٹوڈیوز کی خریداری کا مقصد ایمیزون کی وڈیو سٹریمنگ سروس 'پرائم' پر ناظرین کیلئے زیادہ سے زیادہ نیا تفریحی مواد پیش کرنا ہے، ترجمان

547

لاس اینجلس: بین الاقوامی ای کامرس کمپنی ایمیزون نے جیمزبانڈ کی فلمیں بنانے والے ہالی ووڈ ایم جی ایم فلم سٹوڈیوز کو 8 ارب ڈالر میں خرید لیا۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایمیزون کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایم جی ایم فلم سٹوڈیوز کی خریداری کا مقصد ایمیزون کی وڈیو سٹریمنگ سروس ‘پرائم’ پر ناظرین کیلئے زیادہ سے زیادہ نیا تفریحی مواد پیش کرنا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ یہ ایمیزون کی دوسری بڑی خریداری ہے، اس سے قبل 2017ء میں ایمیزون نے امریکہ کا ایک ہول سیل فوڈ گروسری سٹور 14 ارب ڈالر میں خریدا تھا۔

واضح رہے کہ دھاڑتے ہوئے شیر کے نشان کا لوگو رکھنے والا ایم جی ایم ہالی ووڈ کے سب سے قدیم سٹوڈیوز میں سے ایک ہے جو 1924ء میں قائم ہوا تھا جب خاموش فلمیں بنتی تھی تاہم اس کی چمک گزشتہ کئی سالوں سے کافی معدوم ہو چکی ہے۔

ایم جی ایم گزشتہ دس سالوں میں اپنی فلموں کے اچھا بزنس نہ کرنے کی وجہ سے دیوالیہ پن کا سامنا کرنے کے ساتھ کئی مالکان کے ہاتھوں میں منتقل ہوتا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here