جاپان اور سوئٹزرلینڈ کی کمپنیاں مل کر ہائیڈروجن بیٹری سے چلنے والا بحری جہاز بنائیں گی

819

ٹوکیو: جاپان اور سوئٹزرلینڈ کی دو کمپنیاں باہمی اشتراک سے ہائیڈروجن بیٹری سے چلنے والا بحری جہاز بنائیں گی۔

جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق سوئٹزرلینڈ کی بحری جہاز بنانے والی کمپنی الماٹیک (Almatech) نے ایک جاپانی کمپنی ای 5 لیب (e5 Lab) کے ساتھ ٹوکیو میں ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

الماٹیک ہائیڈروجن بیٹری کے ذریعے بجلی حاصل کرنے والے نظام کے تحت چلنے والا ایک ایسا مسافر بردار بحری جہاز تیار کرنا چاہتی ہے جس میں ضرر رساں گیسوں کا اخراج صفر ہو۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ جہاز کا ڈھانچہ کاربن اور دیگر کم وزن مواد سے تیار کیا جائے گا اور جہاز رفتار بڑھنے کے ساتھ ساتھ اوپر کو اٹھے گا تاکہ توانائی کا خرچ کم ہو۔

واضح رہے کہ ای 5 لیب بنیادی طور پر الماٹیک اور ان کمپنیوں کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرے گی جو جاپان کے اردگرد کے راستوں پر جہاز چلانے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

جاپان کی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق یہ جاپان میں مکمل طور پر ہائیڈروجن بیٹری سے چلنے والا پہلا مسافر بردار بحری جہاز ہو گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here