بلوچستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

490

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے بلوچستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گیس اور تیل کی تلاش کے دوران جندران ایکس-04 گیس ایکسپلوریشن وَیل سے گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کیا گیا ہے، یہ بلوچستان کے ضلع بارکھان میں واقع ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جندران ایکس-04 کے کی ڈرلنگ اور ٹیسٹنگ تک تمام امور او جی ڈی سی ایل کے ماہرین نے سرانجام دیے ہیں، یہاں 1200 میٹر گہرائی تک ڈرلنگ کی گئی، کامیاب ڈرلنگ کے بعد کنویں سے گیس دریافت ہوئی جس کا یومیہ حجم 7.08 ملین سٹینڈرڈ کیوبک فٹ ہے۔

او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ گیس کے نئے ذخائر کی دریافت اس کی جارحانہ ایکسپلوریشن سٹریٹجی کا نتیجہ ہے، اس سے ملکی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here