مہنگائی مانیٹر کرنے کیلئے نیشنل فوڈ اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ

902

لاہور: حکومت بڑھتی ہوئی مہنگائی کو مانیٹر کرنے کیلئے امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا اور بھارت کی طرز پر پاکستان فوڈ اتھارٹی (پی ایف اے) کے قیام پر غور کر رہی ہے۔

اس وقت حکومتِ پاکستان کے پاس ملک میں غذائی تحفظ اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے علاوہ کوئی ریگولیٹری اتھارٹی نہیں۔

ایک اخباری رپورٹ کے مطابق حکومت ’’ایک فوڈ مارکیٹ، ایک قانون‘‘ کے تصور کو عملی جامہ پہنانے کیلئے قومی سطح کی ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام پر غور کر رہی ہے اور اس حوالے سے مختلف تجاویز بھی زیرغور ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عالمی سطح پر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی ذیلی تنظیم فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) کے مقرر کردہ معیار پر اشیائے خوراک کی قیمتوں کی نگرانی کی جاتی ہے، ان معیارات کو Codex Alimentarius کا نام دیا گیا ہے۔

کوڈیکس سطح کے ایسے فوڈ سٹینڈرڈ کا مجموعہ ہے جو پاکستان سمیت 187 رکن ممالک میں لاگو ہیں، ارکان کی ریاستوں پر مشتمل ہے، یہ رکن ملکوں کو بین الاقوامی فوڈ سٹینڈرڈ اپنانے کی جانب راغب کرتی ہے۔

1995ء میں کوڈیکس کو ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) نے بھی اپنا لیا اور ان قوانین کے تحت عالمی تجارت میں خوراک کے معیار کو ریگولیٹ کرنے لگا۔

کوڈیکس کو بین الاقوامی طور پر معیار تسلیم کیے جانے کے بعد بیشتر ممالک نے قومی سطح پر ریگولیٹری اتھارٹیز قائم کیں جو فوڈ کنٹرول کے قومی نظام کی نگرانی کرتی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here