آڈیٹر جنرل کے خیبرپختونخوا میں لوکل ڈویلپمنٹ فنڈز کے اجراء پر اعترضات

571

پشاور: آڈیٹر جنرل آف پاکستان (اے جی پی) نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں جاری بلدیاتی سطح پر سماجی بہبود کے منصوبوں کے فنڈز کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

آڈیٹر جنرل کے مطابق مذکورہ منصوبوں  پر پانچ کروڑ روپے سے زائد فنڈز خلاف قواعد خرچ کیے ہیں، یہ منصوبے کمیونٹی ڈرائیون لوکل ڈویلپمنٹ (سی ڈی ایل ڈی) پروگرام کا حصہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق اے جی پی نے پہلا اعتراض یہ کیا ہے کہ منصوبے پر کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی مصنفانہ انداز میں منظوری کے بغیر کی گئی اور اس پر دو کروڑ 76 لاکھ روپے خرچ کر دیے گئے۔اسی طرح ایک انجنئیر کو ایک کروڑ 87 لاکھ روپے کی خطیر تنخواہ پر بھرتی کیا ہے۔

آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے مختلف اخراجات کی مد میں 17 لاکھ روپے خرچ کرنے، چھوٹے ملازمین کی بھرتی اور تنخواہوں کی مد میں 15 لاکھ روپے ادا کرنے، 50 ہزار روپے بطور معاوضہ جاری کرنے اور 35 لاکھ روپے کے دیگر اخرات پر بھی پر بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

محکمہ بلدیات میں ذرائع کا کہنا ہے کہ اے جی پی کے اعتراضات کا جواب دینے کیلئے ایک مشترکہ اجلاس بلایا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here