وبا کے باوجود بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 9 فیصد اضافہ

662

لاہور: رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران بڑی صنعتوں کی شرح نمو میں 9 فیصد اضافہ ہوا تاہم کورونا وائرس کے پیدا شدہ مسائل کی وجہ سے شرح مسلسل دوسرے ماہ شرح نمو کم رہی۔

پاکستان بیورو برائے شماریات (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے 9 ماہ (جولائی تا مارچ) کے دوران لارج سکیل مینوفیکچرنگ (ایل ایس ایم) سیکٹر کی شرح نمو مجموعی طور پر 9 فیصد رہی۔

مارچ مسلسل دوسرا مہینہ تھا جب لارج سکیل مینوفیکچرنگ سیکٹر کا انڈیکس فروری کے مقابلے میں سات فیصد کم ہو کر کورونا وائرس سے پہلے کی سطح پر آ گیا اور 155.6 پوائنٹس پر ریکارڈ کیا گیا۔

نومبر اور دسمبر میں آٹوموبائل، سیمنٹ کی مصنوعات اور ایک وقت میں چینی کی پیداوار میں دو ہندسوں میں اضافے کے بعد جنوری میں ایل ایس ایم کی توسیع سست ہوگئی تھی جو صنعتی نظام کی بحالی کی عکاسی کرتی ہے۔ فروری میں ایل ایس ایم کی شرح نمو 4.85 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ سال دسمبر میں ایل ایس ایم سیکٹر کی شرح نمو 11.4 فیصد اور نومبر میں 14.5 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

پی بی ایس کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی طرف سے مانیٹر کیے گئے 15 بڑے شعبوں میں سے 9 شعبوں کی شرح نمو مثبت جبکہ 6 شعبوں کی شرح نمو منفی ریکارڈ کی گئی۔

وزارت صنعت و پیداوار کے تحت 36 اشیا میں 23.56 فیصد اضافہ ہوا جبکہ صوبائی بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق 65 آئٹمز میں 13.43 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ایل ایس ایم ملک کی کُل مینوفیکچرنگ کا تقریبا! 80 فیصد کی نمائندگی کرتا ہے اور قومی پیداوار کا تقریباً 10.7 فیصد بناتا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here