بینک آف پنجاب کو تین ماہ میں 1.83 ارب روپے بعد اَز ٹیکس آمدن

147

اسلام آباد: رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران بینک آف پنجاب کی بعد از ٹیکس آمدن میں 22 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بینک کے مالیاتی نتائج کے مطابق جنوری تا مارچ 2021ء کے لیے اس کی خالص آمدنی 1.83 ارب روپے تک بڑھ گئی جبکہ گزشتہ سال 2020ء کے ابتدائی تین ماہ میں 1.50 ارب بعد از ٹیکس آمدنی ہوئی تھی۔

اس طرح سال 2020ء کی پہلی سہ ماہی کے مقابلہ میں رواں سال 2021ء کی پہلی سہ ماہی میں بینک آف پنجاب کی بعد از ٹیکس آمدن میں 33 کروڑ روپے یعنی 22 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بعد از ٹیکس آمدن میں اضافہ کے نتیجے میں بینک آف پنجاب کی فی حصص آمدن بھی 0.57 روپے کے مقابلہ میں 0.69 روپے فی حصص تک بڑھ گئی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here