9 ماہ کے دوران اٹک پٹرولیم کی آمدن میں 321 فیصد اضافہ

جولائی 2020ء سے مارچ 2021ء تک اٹک پٹرولیم کی بعد از ٹیکس آمدن تین ارب  66 کروڑ 40 لاکھ روپے تک بڑھ گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں  87 کروڑ روپے تھی

611

اسلام آباد: جاری مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران اٹک پٹرولیم لمیٹڈ (اے پی ایل) کی خالص آمدن میں 321 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں اٹک پٹرولیم کو 87 کروڑ روپے خالص آمدن ہوئی تھی تاہم رواں مالی سال کی تین سہ ماہیوں کمپنی کی بعد از ٹیکس آمدن تین ارب  66 کروڑ 40 لاکھ روپے تک بڑھ گئی۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران اٹک پٹرولیم لمیٹڈ کے خالص منافع میں دو ارب 79 کروڑ 40 لاکھ روپے یعنی 320.9 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مانفع میں اضافہ کے بعد اٹک پٹرولیم کی فی حصص آمدنی بھی 8.75 روپے کے مقابلہ میں 26.77 روپے فی حصص تک پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سہ ماہی کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے اسی عرصہ میں کمپنی کی بعد از ٹیکس آمدن میں 8 کروڑ 70 لاکھ روپے اضافہ سے خالص منافع سات کروڑ 20 کے مقابلہ میں 15 کروڑ 90 لاکھ روپے تک بڑھ گیا۔ اس کے نتیجہ میں کمپنی کا 7.14 روپے فی حصص خسارہ 5.2 روپے فی حصص منافع میں بدل گیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here