کورونا کی ٹیسٹ کٹ کو دھو کر دوبارہ فروخت کرنے والی کمپنی پر مقدمہ

577
فوٹو: گوگل

کوالالمپور: انڈونیشیا میں حکام نے ایک ایسی فارما سیوٹیکل کمپنی پر مقدمہ درج کیا ہے جس پر کورونا وائرس کی ٹیسٹ کٹ کو دھو کر دوبارہ فروخت کرنے کا الزام ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق کوالالمپور پولیس کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں خفیہ ذرائع سے معلومات ملی تھیں کہ کوالالمپور ائیر پورٹ پر مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کے لیے جو کٹ استعمال ہو رہی ہے وہ ایک بار استعمال کے بعد دھو کر دوبارہ استعمال کی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق کوالالمپور ائیرپورٹ پر استعمال شدہ کٹ کے ذریعے ٹیسٹوں کا یہ فراڈ گزشتہ ایک برس سے جاری تھا، اس دوران ائیر پورٹ پر 9 ہزار مسافروں کے ٹیسٹ کیے گئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ابتدائی تحقیق کے بعد کیمیا فارما نامی ایک سرکاری فارماسوٹیکل کمپنی کے بیشتر اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here