جولائی تا مارچ 20201ء: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی حجم میں 35 فیصد اضافہ

جاری مالی سال کی تین سہ ماہیوں میں سعودی عرب کو برآمدات سے پاکستان نے 36 کروڑ 52 لاکھ 40 ہزار ڈالر زرمبادلہ کمایا جبکہ درآمدات پر ایک ارب 60 کروڑ ڈالر خرچ کیے

177

اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 35 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

تین سہ ماہیوں (جولائی تا مارچ) کے دوران سعودی عرب کو پاکستانی برآمدات میں 3.57 فیصد جبکہ سعودی عرب سے درآمدات میں 45 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی طرف سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں سعودی عرب کو برآمدات سے پاکستان نے 36 کروڑ 52 لاکھ 40 ہزار ڈالر کا زرمبادلہ کمایا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 3.57 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال 2019-20ء کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران سعودی عرب کو برآمدات سے ملک کو 35 کروڑ 26 لاکھ 20 ہزار ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

مارچ 2021ء میں سعودی عرب کو پاکستانی برآمدات کا حجم تین کروڑ 85 لاکھ 70 ہزار ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 11.28 فیصد زیادہ ہے۔ مارچ 2020ء میں سعودی عرب کو تین کروڑ 46 لاکھ 60 ہزار ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں تھیں۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جاری مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں سعودی عرب سے درآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 45.03 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

جولائی سے لیکر مارچ 2021ء تک کی مدت میں سعودی عرب سے ایک ارب 60 کروڑ ڈالر کی درآمدات کی گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں درآمدات کا حجم ایک ارب 10 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تھا۔

مارچ 2021ء کے دوران سعودی عرب سے 21 کروڑ ڈالر کی درآمدات ہوئیں جبکہ مارچ 2020ء میں سعودی عرب سے درآمدات پر چھ کروڑ 46 لاکھ 90 ہزار ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔

مالی سال 2020ء میں سعودی عرب کو پاکستانی برآمدات کا مجموعی حجم 45 کروڑ 44 لاکھ 20 ہزار ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ مالی سال 2020ء میں سعودی عرب سے درآمدات پر مجموعی طور پر ایک ارب 31 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی درآمدات کی گئیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here