پھلوں کے بادشاہ کی برآمد کیلئے وزارت تجارت نے تاریخ کا اعلان کر دیا

671

لاہور: حکومت نے گلوبل وارمنگ کی وجہ سے آم کے سیزن میں تاخیر کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پھلوں کے بادشاہ کی برآمدات کیلئے نئی تاریخ کا اعلان کر دیا۔

اس سے قبل برآمدات کیلئے وسط مئی کی تاریخ دی گئی تھی تاہم اسے اب تبدیل کرکے 25 مئی کر دیا گیا ہے۔ وزارتِ تجارت کے نوٹی فکیشن کے مطابق مقامی برآمدکنندگان آم کی برآمدات 25 مئی سے شروع کرنے کے قابل ہوں گے۔

مقامی میڈیا کی طرف سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے سابق عہدیدار کا حوالہ دیتے بتایا گیا ہے کہ آم برآمد کرنے کی تاریخ میں توسیع کی ایک وجہ یہ ہے کہ جب برآمدات کا آغاز جلد کیا جاتا تھا تو برآمد کنندگان کو آم پکانے کیلئے مصنوعی طریقہ اختیار کرنا پڑتا تھا لیکن یہ طویل المدتی حکمت عملی کے لحاظ سے ملکی ساکھ کو متاثر کر سکتا ہے۔

پاکستان سالانہ تقریباََ 1.9 ملین ٹن آم پیدا کرتا ہے جبکہ ایک لاکھ 20 ہزار ٹن آم مختلف ممالک کو برآمد کر دیا جاتا ہے، اگرچہ اس بار آم زیادہ برآمد ہونے کی توقع ہے کیونکہ اسے چین کی مارکیٹ تک بھی رسائی حاصل ہو گئی ہے، لیکن فضائی کارگو کی زائد لاگت کی وجہ سے چینی مارکیٹ میں پاکستانی آم کی قیمت مسابقتی نہیں ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here