2021ء کی پہلی سہ ماہی میں فوجی سیمنٹ کو ایک ارب روپے منافع

رواں مالی سال فوجی سیمنٹ کی بعد از ٹیکس آمدن دو ارب 61 کروڑ 10 لاکھ روپے تک بڑھ گئی اور اس کی فی حصص آمدن 1.89 روپے ریکارڈ کی گئی

406

اسلام آباد: رواں سال کی پہلی سہ ماہی (جنوری تا مارچ) کے دوران فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ (ایف سی سی ایل) کا خالص منافع ایک ارب روپے سے تجاوز کر گیا۔

کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق جنوری تا مارچ 2021ء کے دوران ایف سی سی ایل کی بعد از ٹیکس آمدن 1.010ارب روپے جبکہ فی حصص آمدنی 0.73 روپے تک بڑھ گئی۔

گزشتہ مالی سال 2020ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران کمپنی کو 21 کروڑ روپے خسارہ ہوا تھا اور فی حصص خسارہ 0.15 روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

مالیاتی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 9 ماہ (جولائی تا مارچ) کے دوران ایف سی سی ایل کو 27 کروڑ 20 لاکھ روپے خالص منافع حاصل ہوا تھا اور اس کی فی حصص آمدن 0.20 روپے رہی تھی۔

تاہم رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں فوجی سیمنٹ کی بعد از ٹیکس آمدن دو ارب 61 کروڑ 10 لاکھ روپے تک بڑھ گئی ہے اور اس کی فی حصص آمدن 1.89 روپے ریکارڈ کی گئی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here