زرمبادلہ کے ذخائر میں 30 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ

272

اسلام آباد: پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 30 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 23 ارب 52 کروڑ ڈالر سے بڑھ گئے ہیں۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 23 اپریل 2021ء کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران سٹیٹ بینک کے پاس 16 ارب 42 کروڑ 70 لاکھ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس سات ارب 9 کروڑ 20 لاکھ ڈالر موجود تھے۔

پیوستہ ہفتہ کے اختتام پر سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 16 ارب چار کروڑ 30 لاکھ ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم سات ارب 16 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اَب تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طور چار ارب 63 کروڑ 30 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ مالی سال کے اختتام پر زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 18 ارب 88 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھا جس میں 9 ماہ کے عرصہ میں چار ارب 63 کروڑ 30 لاکھ ڈالر اضافہ ہوا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here