پہلی سہ ماہی میں حبیب میٹروپولیٹن بینک کی بعد از ٹیکس آمدن میں 111 فیصد اضافہ

596

اسلام آباد: رواں سال 2021ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران حبیب میٹروپولیٹن بینک لمیٹڈ (ایچ ایم بی) کی بعد از ٹیکس آمدن میں 111 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق جنوری تا مارچ 2021ء کے دوران بینک کا خالص منافع تین ارب 23 کروڑ روپے تک بڑھ گیا اور اس دوران بینک کی فی حصص آمدن 3.08 روپے تک پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ اس دوران بینک کی انٹرسٹ انکم بھی 71 فیصد اضافہ سے سات ارب 37 کروڑ روپے تک پہنچ گئی جبکہ انٹرسٹ کے اخراجات میں 39 فیصد کمی ہوئی ہے۔

دوسری جانب رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران بینک کی نان انٹرسٹ آمدن میں پانچ فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here