ایپل کا فائیوجی کیلئے 430 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان

402

واشنگٹن: امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے کہا ہے کہ وہ آئندہ پانچ سالوں کے دوران امریکا میں اپنی سرمایہ کاری بڑھا کر 430 ارب ڈالر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے نے ایپل کے حوالے سے بتایا کہ وہ امریکا میں نیکسٹ جنریشن سلیکان ڈویلپمنٹ اور فائیوجی انوویشن کے لیے اپنی سرمایہ کاری کا حجم بڑھا کر آئندہ پانچ سالوں میں 430 ارب ڈالر کرنا چاہتی ہے۔

اس سے قبل 2018ء میں اندرون ملک سرمایہ کاری کی حد 350 ارب ڈالر متعین کی گئی تھی۔ نئے پراجیکٹ کے تحت آئندہ پانچ سالوں کے دوران نیکسٹ جنریشن سلیکان ڈویلپمنٹ اور فائیوجی انوویشن کے شعبوں میں 80 ارب ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

اس میں سے ایک ارب ڈالر شمالی کیرولینا کے ریسرچ ٹرائی اینگل میں نئے کیمپس اور انجینئرنگ مرکز کی تعمیر پر خرچ ہوں گے۔ آئی فون کی موجد کمپنی کا کہنا ہے کہ نئے منصوبوں میں سرمایہ کاری سے امریکا میں روزگار کے 20 ہزار نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here