جعلی مصنوعات فروخت کرنے والے شخص کیخلاف فیس بک اور گوچی نے مقدمہ دائر کر دیا

707

نیویارک: گوچی اور فیس بک نے کیلیفورنیا میں ایک شخص کے خلاف مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر گوچی کی جعلی مصنوعات فروخت کرنے پر مشترکہ طور پر مقدمہ دائر کر دیا۔ 

گوچی اور فیس بک دونوں کے لیے یہ اپنی نوعیت کی پہلی کارروائی ہے اور سوشل میڈیا کے ذریعے جعلی مصنوعات کی فروخت کے خلاف لگژری لیبل رکھنے والی فیس بک کی کارروائی کی یہ تازہ ترین مثال ہے۔

ایمازون نے بھی گزشتہ سالوں میں Valentino اورFerragamo کے ساتھ ایسے ہی مقدمات دائر کیے ہیں۔ گوچی اور فیس بک نے ایک بیان میں کہا کہ ایک نامعلوم شخص مبینہ طور پر متعدد فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس کا استعمال کرتے ہوئے اپنے جعلی کاروبار کو بین الاقوامی سطح پر آن لائن فروغ دے رہا تھا۔

کورونا وائرس وبا کے باعث ریٹیلرز کو اپنے سٹورز عارضی طور پر بند کرنا پڑے جس کے نتیجے میں لگژری ہینڈ بیگز، جوتوں اور گارمینٹس کی آن لائن سیلز گزشتہ سال سے بڑھی ہیں۔

فیس بک اور اس جیسی کئی کمپنیاں لگژری مارکیٹ اور ‘سوشل کامرس’ میں بڑی حد تک دلچسپی ظاہر کر رہی ہیں لیکن ایسا کرنے کے لیے انہیں یہ ظاہر کرانے کی ضرورت ہے کہ انکے پلیٹ فارمز جعلی مصنوعات کی فروخت کی راہداری نہیں بلکہ برانڈز کے لیے محفوظ ہے جن میں سے کچھ برانڈز اپنی مصنوعات فریقِ سوم کے ذریعے فروخت کرنے کے لیے ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ “مالی سال 2020 کی پہلی ششماہی میں گوچی سمیت برانڈز مالکان سے جعلی مواد کی ہزاروں رپورٹس کی بنیاد پر 10 لاکھ سے زائد موضوعات کے مواد کو فیس بک اور انسٹاگرام سے ہٹایا گیا”۔

یہ بھی کہا گیا کہ صرف 2020 میں گوچی کے اِن ہاؤس انٹیلیکچؤل پراپرٹی ٹیم کے اقدامات کے نتیجے میں 40 لاکھ آن لائن جعلی مصنوعات کی لسٹنگ کو ہٹایا گیا، 41 لاکھ جعلی مصنوعات کو قبضے میں لیا گیا اور 45 ہزار ویب سائٹس سمیت سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو منجمد کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here