اسلام آباد: سال 2021 کی پہلی سہ ماہی (جنوری تا مارچ) کے دوران اینگرو فرٹیلائزرز کی آمدن میں 906 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق جنوری تا مارچ 2021ء کیلئے اینگرو فرٹیلائزرز کو پانچ ارب 74 کروڑ روپے منافع ہوا ہے جبکہ جنوری تا مارچ 2020ء کے عرصہ کے دوران کمپنی کو 57 کروڑ سات لاکھ 60 ہزار روپے منافع ہوا تھا۔
اس طرح سال 2020ء کی پہلی سہ ماہی کے مقابلہ میں رواں سال 2021ء کے اسی عرصہ میں اینگرو فرٹیلائزرز کے منافع میں 906 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں کمپنی کی فی حصص آمدن بھی 0.43 روپے کے مقابلہ میں 4.3 روپے فی حصص تک بڑھ گئی۔
کمپنی انتظامیہ نے پہلی سہ ماہی کے مالیاتی اعدادوشمار کے ساتھ ہی 4 روپے فی حصص وسط مدتی کیش ڈیوڈنڈ کا بھی اعلان کیا ہے۔