حبیب بینک، میزان بینک، مسلم کمرشل بینک اور بینک الفلاح  کے مالیاتی نتائج کا اعلان

سال 2021ء کی پہلی سہ ماہی میں ایچ بی ایل کو 8 ارب 56 کروڑ،  میزان بینک کو 6 ارب 12 کروڑ،  ایم سی بی کو 6 ارب 79 کروڑ اور بینک الفلاح کو تین ارب 47 کروڑ 10 لاکھ روپے بعد از ٹیکس آمدن ہوئی

1110

اسلام آباد: حبیب بینک لمیٹڈ، میزان بینک لمیٹڈ، مسلم کمرشل بینک لمیٹڈ اور بینک الفلاح  لمیٹڈ کی جانب سے رواں سال 2021ء کی پہلی سہ ماہی (جنوری تا مارچ) کے مالیاتی اعلان کر دیا گیا۔

مالیاتی نتائج کے مطابق سال جنوری سے لے کر مارچ 2021ء تک کی مدت کے دوران حبیب بینک لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں 108 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

31 مارچ 2021ء کو ختم ہونے والے تین مہینوں کے دوران ایچ بی ایل کی بعد از ٹیکس آمدنی 8 ارب 56 کروڑ روپے تک بڑھ گئی جبکہ گزشتہ سال 2020ء کی پہلی سہ ماہی کیلئے بینک کو چار ارب 10 کروڑ 80 لاکھ روپے خالص آمدن ہوئی تھی۔

اس طرح سال 2020ء کی پہلی سہ ماہی کے مقابلہ میں میں سال 2021ء کے اسی عرصہ کے دوران حبیب بینک لمیٹڈ کی بعد از ٹیکس آمدنی میں چار ارب 45 کروڑ 20 لاکھ روپے یعنی 108 فیصد نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں بینک کی فی حصص آمدن بھی 2.79 روپے کے مقابلہ میں 5.68 روپے فی حصص تک بڑھ گئی۔

میزان بینک لمیٹڈ

میزان بینک لمیٹڈ (ایم بی ایل) کی بعد از ٹیکس آمدن میں سال 2021ء کے پہلے تین ماہ کے دوران 24 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بینک کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق جنوری تا مارچ 2021ء کیلئے میزان بینک کی بعد از ٹیکس آمدنی چھ ارب 12 کروڑ 60 لاکھ روپے تک بڑھ گئی اور اس عرصہ کیلئے فی حصص آمدنی 4.28 روپے ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق سال 2020ء کی پہلی سہ ماہی میں میزان بینک کو چار ارب 94 کروڑ 30 لاکھ روپے خالص منافع ہوا تھا اور اس کی فی حصص آمدنی 3.55 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

مسلم کمرشل بینک

31 مارچ 2021ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران مسلم کمرشل بینک (ایم سی بی) کے بعد از ٹیکس منافع میں چار فیصد اضافہ ہوا ہے۔

بینک کے مالیاتی نتائج کے مطابق جنوری تا مارچ 2021ء  کیلئے ایم سی بی کی بعد از ٹیکس آمدن چھ ارب 79 کروڑ روپے تک بڑھ گئی اور اس کی فی حصص آمدن 5.73 روپے رہی۔

مالیاتی رپورٹ کے مطابق سال 2020ء کے اسی عرصہ میں جنوری تا مارچ کے دوران ایم سی بی کو چھ ارب 51 کروڑ 90 لاکھ خالص آمدن ہوئی تھی اور فی حصص آمدن 5.50 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

بینک الفلاح

بینک الفلاح لمیٹڈ کو سال 2021ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران بعد از ٹیکس تین ارب 47 کروڑ 10 لاکھ روپے منافع حاصل ہوا ہے جو سال 2020ء کی اسی مدت کے دو ارب 28 کروڑ 10 لاکھ روپے سے 23 فیصد زیادہ ہے۔

رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران بعد از ٹیکس منافع میں اضافہ کے نتیجے میں بینک الفلاح کی فی شئیر آمدن 1.95 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں فی شئیر آمدن 1.59 روپے تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here