قواعد کی خلاف ورزی پر سٹیٹ بینک کی جانب سے مختلف بینکوں کو پونے دس کروڑ روپے جرمانہ

520

لاہور: سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے پاکستان کے کئی بینکوں پر قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے کے جرم میں 9 کروڑ 75 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے ہیں۔

مرکزی بینک نے ان اداروں کے خلاف جرمانے عائد کرنے کے اقدامات کیے جو قانونی یا ضروری ریگولیٹری کی تعمیل کرنے میں ناکام رہے اور یہ اقدامات جرمانے عائد کرنے سے انتظامی اور مالی پابندیوں پر مبنی ہو سکتے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے یا متعلقہ ایجنسیاں ان کیسز کے خلاف کارروائی بھی کر سکتی ہیں۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق حبیب بینک لمیٹڈ کو فارن ایکسیچنج اور جنرل بینکنگ آپریشنز سے متعلق قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی بنیاد پر 39.772 ملین روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اس کے علاوہ کارروائی کے پینل نے بینک کو کمزور ایریاز کے حوالے سے اس کے عوامل کو مضبوط کرنے کا مشورہ دیا۔

دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ جرمانہ مسلم کمرشل بینک اسلامک بینک لمیٹڈ کو ہوا بینک کو اے ایم ایل/ سی ایف ٹی، فارن ایکسچینج اور جنرل بینکنگ آپریشنز سے متعلق ریگولیٹری ہدایات کی خلاف ورزی کی بنیاد پر 37.095 ملین روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اس کے علاوہ کارروائی کے پینل نے بینک کو ریگولیٹری ہدایات کی خلاف ورزی پر اندرونی طور پر انکوائری کرنے اور قصور وار حکام کے خلاف ڈسپلنری کارروائی کرنے کا مشورہ دیا۔

یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کو سی ڈی ڈی/ کے وائے سی اور جنرل بینکنگ آپریشنز سے متعلق ریگولیٹری ہدایات کی خلاف ورزی کے جرم میں 10.71 ملین روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ علاوہ ازیں کارروائی کرنے والے پینل نے بینک کو دوبارہ سے ایسی خلاف ورزیوں سے بچنے کے لیے بینک کو اپنے عوامل مضبوط کرنے کا مشورہ دیا۔

آخر میں ایم سی بی بینک لمیٹڈ کو جنرل بینکنگ آپریشنز سے متعلق ریگولیٹری ہدایات کی خلاف ورزی کرنے پر 10 ملین روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ کارروائی کرنے والے پینل نے بینک انتظامیہ کو اپنے کمزور ایریاز کو مضبوط کرنے کا مشورہ دیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here