مارچ میں تیل کا درآمدی بل 65 فیصد اضافے سے 1.1 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

620

لاہور: مارچ 2021 میں پیٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل سالانہ 65.8 فیصد اضافے سے 1.1 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جبکہ ماہانہ بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کے درآمدی بل میں 37.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 

سالانہ لحاظ سے درآمدی بل میں سب سے زیادہ 96.68 فیصد اضافہ پیٹرولیم کریوڈ میں ہوا جبکہ ماہانہ اعتبار سے مارچ 2021 میں 27.39 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح نیچرل لیکویفائیڈ گیس (این ایل جی) کے درآمدی بل سالانہ 30 فیصد اضافے سے 231.72 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جبکہ ماہانہ اعتبار سے فروری 2021 کے مقابلے میں این ایل جی کے درآمدی بل میں 3.19 فیصد کا معمولی اضافہ ہوا۔

اسی طرح پیٹرولیم مصنوعات اور پیٹرولیم گیس، لیکویفائیڈ کا درآمدی بل مسلسل اضافے سے نمایاں طور پر بالترتیب 560.65 ملین ڈالر اور 46.46 ملین ڈالر رہا۔ مالی سال 2021 میں سالانہ اعتبار سے پیٹرولیم مصنوعات میں مالی سال 2021 کے مقابلے میں 73 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ مارچ 2021 میں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 66 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مارچ 2021 میں پیٹرولیم گیس، لیکویفائیڈ میں 55.92 فیصد جبکہ ماہانہ لحاظ سے 47.8 فیصد اضافہ ہوا۔ پاکستان بیورو برائے شماریات (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2021 کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران پیٹرولیم گروپ نے مجموعی طور پر درآمدی بل میں 19.11 فیصد اضافہ کیا جو مالی سال 2020ء کے 8.9 ارب ڈالر کے مقابلے میں 7.5 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا گزشتہ سال کے ساتھ اس کا موازنہ کیا جائے تو اس میں سالانہ 15.13 فیصد کمی ہوئی ہے۔

برآمدات کے حوالے سے مالی سال 2021ء کے جولائی تا مارچ کے دوران پیٹرولیم گروپ اور کول کی برآمدات میں سالانہ 51.42 فیصد کمی ہوئی جو مالی سال 2020 کے 239 ملین ڈالر کے مقابلے میں 116 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here