ایف بی آر کا رمضان میں نان ٹیکس پیڈ مصنوعات کیخلاف آپریشن بڑھانے کا فیصلہ

565

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ماہِ رمضان کے دوران کنزیومر پروڈکٹس کی فروخت میں اضافے کے پیش نظر نان ٹیکس پیڈ مصنوعات کے خلاف آپریشن بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایف بی آر نے 60 لاکھ جعلی سگریٹ کے ٹرک قبضے میں لیے ہیں جو فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس کی مد میں قومی خزانے کو 12 ایک کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد خسارے کا باعث بنے۔

ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی کی ایک ٹیم نے لوئر ٹوپا کے قریب ایکسپریس وے مری پر ‘کسان’ اور ’کلاسک‘ برانڈ کے 300، 300 پیکس لے جانے والے دو ٹرکوں کو روک کر قبضے میں لے لیا۔

ایک بیان میں کسان اور کلاسک برانڈز کے وکیل عبدالراؤف نے ایف بی آر کی طرف سے کیے گئے آپریشن کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی جعلی مصنوعات انڈسٹری کے کاروبار کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایف بی آر نے بابر تاج نامی شخص کی ملکیتی غیرقانونی فیکٹری پر چھاپہ بھی مارا کیونکہ اس کے خلاف شکایات موصول ہوئی تھیں۔

ایف بی آر کے دستاویزات کے مطابق دونوں ٹرکوں کے ڈرائیورز سے فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 اور فیڈرل ایکسائز قانون 2005 کے تحت فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی ادائیگی کے شواہد فراہم کرنے کا پوچھا گیا لیکن ڈرائیورز کے پاس انوائس یا قانونی دستاویزات نہیں تھے جس پر ٹرک قبضہ میں لے لیے گئے۔

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ایف بی آر نے ملک بھر میں جعلی سگریٹ کے خلاف کارروائی کا آغاز کر رکھا ہے کیونکہ غیرقانونی سگریٹ پر ٹیکس چوری کی وجہ سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here