وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے دو مشیر، ایک معاون خصوصی مستعفی

698

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے  تین مشیر اور ایک معاون خصوصی اپنے عہدوں سے مستعفی ہو گئے۔

استعفیٰ دینے والوں میں وزیراعلیٰ کے مشیر  برائے سائنس و ٹیکنالوجی ضیاء اللہ بنگش، مشیر برائے توانائی حمایت اللہ خان اور معاون خصوصی برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن غزن جمال شامل ہیں۔

گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے تینوں عہدیداروں کے استعفے منظور کر لیے ہیں جبکہ ضیاء اللہ بنگش نے مشیر کا عہدہ چھوڑنے کے حوالے سے کہا ہے کہ ان پر اوپر حلقے کی ذمہ داریاں بہت ہیں اور میں اپنے حلقے پر زیادہ توجہ دینا چاہتے ہیں۔

وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش کا بھی کہنا تھا کہ ضیاء اللہ بنگش کے استعفے کی کوئی اور وجوہات نہیں بلکہ انہوں نے اپنی کچھ ذاتی مصروفیات کی کی وجہ سے استعفیٰ دیا ہے۔

حالیہ پیشرفت چار نئے وزراء کو صوبائی کابینہ کا حصہ بنانے کے کچھ دن بعد سامنے آئی ہے، حال ہی میں عاطف خان، فضل شکور خان، شکیل احمد خان اور فیصل امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰ محمود خان کی کابینہ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here