دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑ K-2 کے دامن میں موبائل ٹاور نصب، سروس شروع

1188

گلگت: دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑ کے-2 کے دامن میں موبائل فون ٹاور نصب کر کے سروس کا آغاز کر دیا گیا۔

یہ موبائل فون ٹاور کنکورڈیا گلیشئیر پر نصب کیا گیا ہے جسے چلانے کیلئے شمسی توانائی کے پینل نصب کیے گئے ہیں، اس سلسلے میں گلگت بلتستان حکومت نے بھی مدد فراہم کی ہے۔

سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قراقرم کے پہاڑی سلسلے میں واقع چوٹیاں سر کرنے کے لئے آنے والے کوہ پیمائوں کو نئے ٹاور کی تنصیب کے بعد تیز ترین انٹرنیٹ کے ذریعے رابطے کی سہولت میسر آئے گی۔

اس کے ساتھ ساتھ اِن پہاڑوں کی مہم جوئی کے لئے آنے والے کوہ پیمائوں کو دوران مہم جوئی کوئی بھی ہنگامی صورت حال کا سامنا ہونے پر بروقت ریسکیو آپریشن شروع کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

اس پیشرفت کے بعد علاقے میں سردیوں کے دوران سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ کوہ پیمائی کا شعبہ بھی ترقی کرے گا۔

خیال رہے کہ نیپال میں واقع دنیا کی پہلی بلند ترین چوٹی مائونٹ ایورسٹ پر چینی سیلولر کمپنی ہواوے نے گزشتہ برس فائیو جی سروس فراہم کر دی تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here