لاہور: پنجاب بھر میں بورڈ آف ریونیو کی طرف سے قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاﺅن کے دوران اب تک 452 ارب روپے مالیت کی ایک لاکھ 59 ہزار 718 ایکڑ سرکاری اراضی واگزار کروائی جا چکی ہے۔
صوبائی دارلحکومت لاہور میں 197 ارب روپے مالیت کی 1704 ایکڑ سرکاری اراضی واگزار کروائی گئی ہے۔
سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ نے بتایا کہ ضلع بھکر سے 50 ارب روپے مالیت کی 2975 ایکڑ اراضی، ضلع جھنگ سے 39 ارب روپے مالیت کی 43 ہزار 442 ایکڑ اراضی، ضلع بہاولپور سے 33 ارب روپے مالیت کی 2123 ایکڑ اراضی واگزار کرائی گئی۔
بورڈ آف ریونیو نے ضلع میانوالی سے 23 ارب روپے مالیت کی 1906 ایکڑ، ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ سے 20 ارب روپے مالیت کی 1620 ایکڑ، ضلع فیصل آباد سے 17 ارب روپے مالیت کی 5776 ایکڑ اراضی واگزار کرائی ہے۔
اسی طرح ضلع سرگودھا میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 15 ارب روپے مالیت کی 4223 ایکڑ اراضی، ضلع چکوال سے 12 ارب روپے مالیت کی 21 ہزار 738 ایکڑ اراضی، ضلع رحیم یار خان سے 6 ارب روپے مالیت کی 1476 ایکڑ اراضی، ضلع شیخوپورہ سے 4 ارب روپے مالیت کی 1142 ایکڑ اراضی، ضلع گوجرانوالہ سے 3 ارب روپے مالیت کی 508 ایکڑ اراضی واگزار کرائی جا چکی ہے۔
ضلع ڈیرہ غازی خان سے 3 ارب روپے مالیت کی 45164 ایکڑ اراضی، ضلع قصور سے 2 ارب روپے مالیت کی 1135 ایکڑ اراضی، ضلع خوشاب سے 2 ارب روپے مالیت کی 2492 ایکڑ اراضی، ضلع اٹک سے 2 ارب روپے مالیت کی 1061 ایکڑ اراضی واگزار کرائی گئی۔
بورڈ آف ریونیو کے قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈائون کے دوران ضلع چنیوٹ سے ایک ارب روپے مالیت کی 1052 ایکڑ، ضلع اوکاڑہ سے ایک ارب روپے مالیت کی 883 ایکڑ، ضلع جہلم سے ایک ارب روپے مالیت کی 57 ایکڑ جبکہ ضلع مظفر گڑھ سے ایک ارب روپے مالیت کی 3972 ایکڑ اراضی واگزار کروائی جا چکی ہے۔