پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

714
KSA extends $1.2b deferred oil payment facility till Feb 2024

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔

وزیر خزانہ حماد اظہر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم نے پیٹرول 1.79 روپے اور ڈیزل 2.32 روپے فی لٹر سستا کرنے کی منظوری دی ہے۔

حماد اظہر نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کیا جس کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.06 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2.21 روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد اب 16 اپریل 2021ء سے پٹرول 108.56 روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل 110.76 روپے، مٹی کا تیل 80 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل 77.65 روپے فی لٹر میں دستیاب ہو گا۔

اس سے قبل حکومت نے یکم اپریل کو بھی پٹرول 1.55 روپے اور ڈیزل 3 روپے فی لٹر سستا کرنے کا اعلان کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here