پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت بجلی کے 9 منصوبے مکمل

1657

اسلام آباد: پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت منظور شدہ توانائی کے 22 منصوبوں میں سے 9 منصوبے مکمل ہو گئے۔

مکمل شدہ 9 منصوبوں سے پانچ ہزار 320 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے، ان منصوبوں میں کوئلے پر چلنے والا 1320 میگا واٹ کا ساہیوال کول پاور پلانٹ، پورٹ قاسم پاور پلانٹ، چائنا حب پاور، 660 واٹ کا اینگرو تھر پاور منصوبہ اور 400  میگا واٹ کا قائداعظم سولر پارک شامل ہے۔

مزید 4 ہزار 470 میگا واٹ کے 8 منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں، ان کے علاوہ کوہالہ، تھر اور آزادپتن سمیت پانچ پاور منصوبے بھی پائپ لائن میں ہیں۔

دوسری جانب سرمایہ کاری بورڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ سی پیک کے تحت رواں سال پاک چین شراکت داری کو مزید دوام ملے گا اور دوطرفہ تعاون کے نئے سنگ میل طے ہوں گے۔

سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق سی پیک کے دوسرے مرحلے میں 27 منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے اور چار اہم شعبوں میں پیشرفت جاری ہے جن میں صنعت، زراعت، اقتصادیات اور سائنس و ٹیکنالوجی شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاک چین سٹریٹیجک شراکت داری دن بہ دن مضبوطی کی راہ پر گامزن ہے اور یہ بھی ایک اٹل حقیقت ہے کہ یہ شراکت داری عالمی سطح پر اور خطے بھر میں نہایت اہمیت کی حامل ہے جبکہ یہ مستقبل میں مزید مستحکم ہو جائے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here