کویت سٹی: کویت ائیرویز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عادل السنعا اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔
العربیہ ٹی وی کے مطابق کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے عادل السنعا کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے اور ان کی جگہ عیسیٰ الحداد کو قائم مقام سی ای او مقرر کیا گیا ہے۔
ائیرلائن کی جانب سے عادل السنعا کے مستعفی ہونے کا کوئی سبب بیان نہیں کیا گیا ہے، انہیں گزشتہ سال ستمبر میں کویت ائیر ویز کا قائم مقام سی ای او مقرر کیا گیا تھا۔
انہوں نے ایک ایسے وقت میں کویت ائیرلائنز کو خیرباد کہا ہے جب کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے شہری ہوا بازی کی صنعت عالمی سطح پر مالی بحران کا شکار ہے۔