انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آڈٹ ٹیم کا دورہ پاکستان ملتوی ہونے کا امکان

583

اسلام آباد: انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (آئی سی اے او) کی آڈٹ ٹیم نے کورونا وائرس کیسز میں اضافے کے سبب سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کو جولائی میں دورہ پاکستان ملتوی کرنے کی تجویز دی ہے۔

تاہم سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نے آئی سی اے او کو کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو کورونا وائرس سے بچائو کی ویکسین لگائی جائے گی، اس لیے دورہ ملتوی نہ کیا جائے۔

ایک اخباری رپورٹ کے مطابق اگر تنظیم برائے بین الاقوامی ہوابازی کے ارکان کی جانب سے جولائی میں دورہ پاکستان منسوخ کر دیا گیا تو ممکن ہے کہ یہ رواں سال اکتوبر یا دسمبر میں رکھا جائے۔

آئی سی اے او کی ٹیم، جس میں مختلف ممالک سے ارکان شامل ہیں، کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے تمام ارکان ان کے دورہ کے دوران بھرپور تعاون کریں گے اور انہیں کورونا وائرس کے خلاف ویکسین بھی لگائی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here